Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

آکسیجن زندگی کیلئے لازم و ملزوم ہے، پودے آکسیجن کے قدرتی کارخانے ہیں۔ عرفان احمد سعید

پودے لگانااور ان کی حفاظت کرنا ہر شہری کا فرض ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمدسجاد افضل

0

پنڈدادنخان: آکسیجن ہماری زندگی کے لیے لازم و ملزوم ہے پودے آکسیجن کے قدرتی کارخانے ہیں، درخت قدرت کا انمول تحفہ ہیں ماحول کی خوبصورتی میں پودوں کا کردار بہت اہم ہے، درخت آلودگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، پودے لگانااور ان کی حفاظت کرنا ہر شہری کا فرض ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایوان عدل پنڈدادنخان میں عرفان احمد سعید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمدسجاد افضل، پنڈدادنخان سینئر سول جج جہلم خرم سلیم مرزا، صدر بار ایسوایشن چوہدری شفقات، جنرل سیکرٹری بار ملک شوکت اعوان پنڈدادنخان نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ درخت قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ماحول کی خوبصورتی میں تو ان کا کردار ہے ہی ان کی افادیت بھی بے حد و حساب ہے۔ آکسیجن ہماری زندگی کے لیے لازم و ملزوم ہے یہ پودے آکسیجن کے قدرتی کارخانے ہیں ان کو پانی اور حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے ان پودوں سے پھل حاصل کیے جاتے ہیں ،جو انسانی صحت کے لیے مفید بلکہ ضروری ہیں ،بہت سے پھل بیماریوں کا علاج میں بھی مفید ہیں ۔

انہوں نے کہاان پودوں سے لکڑی حاصل ہوتی ہے جس سے ہم لوگ فرنیچر جیسی ضرورت پوری کرتے ہیں بے شمار پودے ایسے ہیں جن سے ادویات بنتی ہیں اور انسان ،چرند ،پرند ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔درخت آلودگی کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں جنگلات آندھیوں اورپانی کے کٹاؤ سے بچاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.