Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

پولیس ملازمین کی نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لئے 10ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ

0

جہلم: ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں پولیس ملازمین کی نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لئے 10ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، عام انتخابات کے بعد بھرتی کا عمل شروع ہو جائے گا۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بھرتیوں پر پابندی عائد ہے جس کے باعث بھرتی کا عمل فی الحال روکا ہوا ہے ، عام انتخاباب کے بعد الیکشن کمیشن کی اجازت سے بھرتی کا عمل شروع ہو جائے گا جس کے لئے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کیا جائے گا اور آئی جی پنجاب کی جانب سے بھرتی کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے لئے بھی 3 ہزار اہلکار بھرتی کئے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.