Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

دینہ میں یوٹیلٹی سٹور تباہی کے دہانے پر، رمضان کی آمد آمد، یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء غائب

0

دینہ: یوٹیلٹی سٹور تباہی کے دہانے پر ،رمضان کی آمدسے قبل ہی یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء غائب،خالی یوٹیلٹی سٹورز سے خریدار پریشان ،سستی اشیاء مہیا کرنے کے حکومتی دعوے ٹھس ،تقریباً 14ہزار یوٹیلٹی ورکر ز کا مستقبل بھی داؤ پر لگ گیا ،آٹا ،چینی،گھی ،دالیں سمیت دیگر اشیاء خوردنوش نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان حال ،26ارب روپے کی مقروض حکومت یوٹیلٹی سٹورز پر سامان مہیا نہ کر سکی جس کی وجہ سے رمضان کی خریداری کرنے والے افراد ذہنی اذیت کا شکار ،اعلی حکام فی الفور سد باب کریں تاکہ رمضان پیکج کے دعوے سچ ثابت ہو سکیں ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ میں قائم یوٹیلٹی سٹورز کی برانچزمنگلا روڈ ،جی ٹی روڈ سمیت مختلف سٹورز پر رمضان پیکج کا سامان نہ پہنچ سکا ،خریدار خالی ہاتھ یوٹیلٹی سٹورز سے واپس جانے لگے خریدار بازار سے مہنگے داموں اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں ،ذرائع کے مطابق حکومت 26ارب روپے کی مقروض ہو چکی ہے اس لیئے نیا سامان یوٹیلٹی سٹورز پر نہیں مل رہا ،خریدار جب خریداری کے لئے جاتے ہیں تو سامان نہ ملنے پر پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 2018-2019کا بجٹ تو حکومت سے پیش کر دیا مگر 2017کی ورکرز کی تنخوائیں ابھی بھی باقی ہیں جبکہ 2013میں انہی یوٹیلٹی سٹورز نے 4ارب ضائع کر دیا تھا ،نہ جانے کیوں منافع بخش ادارے کو تباہی کے دہانے ہر پہنچا دیا گیا ہے ،اپریل 2018میں دھرنا بھی دیا گیا مگر یوٹیلٹی ورکرز کو لولی پاپ دے کر اُٹھا دیا گیا۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان کی آمد آمد ہے مگر حکومت کی طرف سے تعاون نہ ہونے پر یوٹیلٹی سٹورز خالی ہیں فلفور سامان مہیا کیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.