دینہ میں سڑک کراس کرتے ہوئے نجی ہوٹل کا ملازم تیز رفتار ٹرک تلے آ کر جاں بحق

0

دینہ: جی ٹی رو ڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ ،تیز رفتار ٹرک نے نجی ہوٹل کے 45سالہ ملازم کو روڈکراس کرتے ہوئے کچل کر ہلاک کر دیا ، ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ،اطلاع ملتے ہی پولیس سٹی چوکی دینہ موقع پر پہنچ گئی ،رپورٹ درج ،تفتیش شروع ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ اقبال ہوٹل کا ملازم جاوید مسیح ولد صدیق مسیح سکنہ ٹھیکریاں عمر 45سال اپنے ہوٹل کے سامنے سے جی ٹی روڈ کراس کر رہا تھا کہ لاہور کی سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے اسے روند دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ،حادثہ اتنا شدید تھا کہ جاں بحق ہونیوالے شخص کے اعضاء دور دور تک جا بکھرے۔

ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس سٹی چوکی دینہ موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچایا اور رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.