Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

گاڑیوں سے ڈیزل چوری کرنیوالا گروہ پیچھا کرنے پر ٹرک سمیت ہزاروں لیٹر ڈیزل چھوڑ کر فرار

0

دینہ: گاڑیوں سے ڈیزل چوری کرنے والا گروہ پیچھا کرنے پر ٹرک سمیت ہزاروں لیٹر ڈیزل چھوڑ کر فرار ،یہ گرو عرصہ دراز سے جی ٹی روڈ پر کھڑی گاڑیوں میں سے ڈیزل چوری کرنے میں مصروف تھا ،پولیس نے ٹرک کو اپنے قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ پر کھڑی گاڑیوں میں سے رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ڈیزل چوری کرنے والا گروہ گزشتہ روز چک اکا کے مقام پر کھڑی گاڑیوں کا ڈیزل چوری کر رہے تھے کہ مقامی ہوٹل کے مالک نے دیکھ لیا اور ان پکڑنے کی کوشش کی جس پر وہ اپنے ٹرک نمبری RIK-585میں فرار ہو گئے۔

پولیس نے جب ان کا پیچھا کیا گیا تو جہلم ٹول پلازہ کے مقام پر ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گئے جس میں چوری شدہ ہزاروں لیٹر ڈیزل کینوں میں پڑا ہو ا تھا ،پولیس تھانہ منگلا نے ٹرک کو اپنے قبضہ میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.