چوروں ڈاکوؤں کو نشان حیدر نہیں دیا جانا چاہیے بلکہ ایسے عناصر کا ٹھکانہ جیل ہے۔ خالد کھٹانہ، طارق کھٹانہ

0

جہلم: چوروں ڈاکوؤں کو نشان حیدر نہیں دیا جانا چاہیے بلکہ ایسے عناصر کا ٹھکانہ جیل ہے ، پانامہ کے چور، راجکماری اور گارڈ فادر نے پاکستانی قوم کا خزانہ لوٹ کر دنیاء میں بے نامی جائیدادیں بنائی ہیں، چوری پکڑی جانے پر عدالت عالیہ نے چوروں کو جیل کی سزا سنائی ہے ، بے ضمیر چور شرم سے ڈوب مرنے کی بجائے خود کو ہیرو سمجھ رہے ہیں ، اس چوری اور سینہ زوری پر پاکستانی قوم ان چوروں پر لعنتیں بھیج رہی ہے جس مجرم کو عدالت سزاء دے اسکو پکڑ کر جیل میں پابند سلاسل کیا جاتاہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والی معروف کارروباری وسماجی شخصیات چوہدری خالدکھٹانہ ، چوہدری طارق کھٹانہ نے اپنی رہائش گاہ کھٹانہ ہاؤس کوٹلی چھتہ میں اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کو کرپشن سے پاک کرکے دم لیگی اور امیر غریب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو ختم کریگی کوئی چور ، ڈاکو ، قومی خزانہ لوٹ کر قانون سے نہیں بچ سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نااہل نواز شریف کے صاحبزادے لندن میں پاکستانی قوم کی لوٹی ہوئی دولت سے محل خرید رہے ہیں اور پاکستانی عوام کے پیسوں پر عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ظلم کے تمام قائدے قانون ضابطے دستور ختم کردیگی ، عوام عمران خان کے نشان بلے پر مہر لگائیں اور پی ٹی آئی کو جہلم سمیت ملک بھر میں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.