Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

جہلم میں ڈکیت یوسی چیئرمین کے گھر اور متعدد دوکانوں کا صفایا کر گئے

0

جہلم میں چوریا ں اور ڈکیتیاں عروج پر، ڈکیت ایک گھر اور متعدد دوکانوں کو لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس بے بس ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین یونین کونسل گھرمالہ شاہد سلیم کے گھرآٹھ ڈکیت گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر گئے، ادھر تھانہ صدر کے علاقہ روہتاس روڈ پر متعدد دوکانوں کا صفایا ہو گیا۔

ڈکیت گینگ نے دوکانوں کے دروازے کاٹ کر اندر سے قیمتی سامان لاکھوں روپے نقدی جبکہ چیئرمین یوسی گھرمالہ کے گھر سے زیورات اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے،پولیس کے دعوئے صرف دعوؤں تک محدود جبکہ شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں، ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر قابو پانا پولیس کے لیے بڑا چیلنج بن گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.