Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

نکودرمیں بارش کے بعد سڑک تالاب میں تبدیل، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

0

دینہ: نواحی علاقہ نکودرمیں بارش کے بعد سڑک تالاب میں تبدیل، انتظامیہ اور سیاستدانوں کی عدم دلچسپی، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، یہاں تک کے سکول ڈیوٹیوں والوں کو بھی شدید مشکلات ، گندے نالے ابل کر باہر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ نکودر روڈ تالاب میں تبدیل ہو گئی، گندے نالوں سے برساتی پانی باہر نکل آیا اور روڈ کے اوپر تالاب کی شکل اختیار کر چکا ہے ، عوام حادثات اور مشکلات کا شکار ہونے لگے، سیاسی نمائندوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے منگلا روڈ مکمل ٹوٹ پھوٹ کر بکھرنے لگی، نکودر کے مقام پر متعدد گہرے شگاف بن گئے اورپانی کی آماجگاہ بن گئی۔

عوامی سماجی حلقوں نے مقامی ایم پی اے راجہ اویس خالد ،ایم این اے چوہدری خادم حسین اور چیئرمین راجہ افراسیاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.