پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں، سموگ اینڈ فوگ کے متعلق آگاہی مہم

0

سوہاوہ: پنجاب ہائی وے اینڈ پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کی مختلف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں، سموگ اینڈ فوگ کے متعلق آگاہی مہم ،عوامی حلقوں کا PHPمسہ کسوال کی کاروائیوں پر اظہار اطمینان اور خراج تحسین ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے اینڈ پٹرولنگ مسہ کسوال نے رواں ماہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،ماہ اکتوبر 2018میں پنجاب ہائی وے اینڈ پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کی جرائم پیشہ عناصر ،مختلف گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی گئی۔

ایس ایس پی راولپنڈی ریجن شجاعت علی رانا اور ڈی ایس پی پنجاب پٹرولنگ پولیس جہلم چوہدری افتخار احمد کی زیر نگرانی انچارج پوسٹ مسہ کسوال شفیق احمد ایس آئی اور ان کی ٹیم نے مختلف گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 200سے زائد موٹر سائیکل بدون کاغذات بند کروائے۔

ناقص سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف مختلف مقدمات 285/286درج کروائے گئے،واجد نسیم اے ایس آئی نے 3/4دو منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم محمد حنیف ولد میر حیدر سکنہ سوہاوہ کے قبضہ سے5لیٹر شراب برآمد کی گئی اور چار کس مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرور ان کو گرفتار کیا۔

انچارج پنجاب ہائی وے اینڈ پٹرولنگ مسہ کسوال بیٹ شفیق احمد ایس آئی اور ایڈ من آفیسر عدنان اقبال اے ایس آئی نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔جی ٹی روڈ پر مسافروں کی زندگی کی حفاظت اور سفر کو باآسانی بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اور جی ٹی روڈ پر ڈرائیوروں کو پیش آنے والی مشکلات میں ان کی ہر ممکن مدد کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں فوگ اور سموگ کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد عوام کو ان کے مظہر اثرات سے آگاہ کرنا اور ان کے سفر کو محفوظ بنانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.