Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

یونین کونسل مغل آباد کے علاقہ بوہڑیاں میں افضل ویلفیئر ٹرسٹ کا قیام

0

دینہ: یونین کونسل مغل آباد کے علاقہ بوہڑیاں میں افضل ویلفیئر ٹرسٹ کا قیام ،افضل ویلفیئر ٹرسٹ بوہڑیاں کی افتتاحی تقریب میں علاقہ بھر کے معززین کی بھرپور شرکت ،ڈاکٹر ظفر اقبال مینیجنگ ڈائرکیٹر نے ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد بیان کیئے ، تقریب میں ڈاکٹر شاید محمود نقیبی ،حاجی لہراسب وائس چیئر مین یوسی مغل آباد ،میاں شفیق کسان کونسلر اور معروف صحافی عرفان محبو ب کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل مغل آباد کے علاقہ بوہڑیاں اڈے پر افضل ویلفیئر ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ،جس کی شاندار و پروقار تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر افضل ویلفیئر ٹرسٹ بوہڑیاں کے ایم ڈی ڈاکٹر ظفر اقبال نے بتایا کہ عنقریب فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا جہاں مریضوں کو مفت ادویات بھی دی جائیں گی ،مستقبل قریب میں فری ڈسپنسری ،غریب و مستحق بچیوں کو جہیز کا سامان بھی دیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ فری دستکاری سکول کا انعقاد بھی عمل میں لایا جائے گا ،ہمارا مشن ہے کہ علاقہ بھر کی عوام کو سہولیات مہیا کروائی جائیں ،اس موقع پر ڈاکٹر شاید نقیبی نے بھی خطاب کیا ۔

تقریب میں حاجی لہراسب وائس چیئر مین ،میاں شفیق کسان کونسلر،معروف صحافی عرفان محبوب ،ارشد محمود،حاجی اشتیاق احمد ،احتشام محمود ،ملک شوکت علی،محمد عثمان شاہ ،حاجی محمد افضل ،عبدالرزاق،مظہر اقبال ،حسنات احمد ،دستگیر حسین اور مظہر اقبال سمیت علاقہ بھر کے معززین نے شرکت کی ،افضل ویلفیئر ٹرسٹ بوہڑیاں کے قیام پر علاقہ بھر کی خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.