محرم الحرام میں تمام جلوس کے راستوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائیگی، ڈی پی او ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر

0

جہلم: محرم الحرام میں تمام جلوس کے راستوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائیگی، محرم الحرام کے جلوسوں کو فول پر وف سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے جس کے ضمن میں ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ پو لیس افسران اور ملازمین اس روسٹر پر عمل کر کے امن وامان کی صورت کو بہتر بنائیں گے کیونکہ یہ ہماری ذمہ داری ہے جسے ہم پورا کریں گے۔

ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر نے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام جلوس و مجالس اپنے مقررہ اوقات کی پابند ی کرتے ہوئے اس پر عمل کریں گے اور اس کو انجمن امامیہ اور انجمن جعفریہ کے ذمہ داران کے تعاون سے اس کو ہم یقینی بنائیں گے۔اسی صورت میں تمام انتظامات مکمل ہو سکتے ہیں جبکہ ان پر عمل درآمد کرنا اور کروانا ہم سب کی ذمہ داری میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلوس کے گزرنے کے تمام راستوں میں تمام کاروباری ادارے بند رہیں گے تاکہ کسی طرف سے بھی کوئی مشکوک فرد داخل نہ ہو سکے۔اس لیے یہ تاجروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر کے اسے یقینی بنائیں، مجھے اس بات کی بہت خوشی ہوئی ہے کہ جہلم کے تمام مسالک کے علماء ایک پیج پر ہیں اور ان میں اتحاد اور یگانگت کا جذبہ موجود ہے۔

اجلاس میں علماء کرام نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ امن کے قیام کے لئے ہم سب متحد ہیں کسی کو بھی انتشار نہیں پھیلانے دیں گے انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پو لیس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.