ضلع جہلم میں 3 خریداری مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی

0

جہلم: گندم خرید اری مہم 2018-19کے تحت حکومت پنجاب کی جانب سے چھوٹے کاشتکاروں کے استحکام کے لئے ایک اور کسان دوست اقدام، پنجاب بھر میں130 ارب روپے سے 40 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کی جائیگی۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے بار دانہ کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر زین الابدین نے پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کر دہ حکمت عملی پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ گندم سر کاری ریٹ 1300 روپے فی من کے حساب سے خرید کی جا ئیگی۔

انکا کہنا تھا کہ ضلع جہلم میں 3 خر ید اری مراکز قائم کئے گئے ہیں اور امیدواروں کی درحواستیں 16 اپریل سے 20 اپریل تک وصول کی جایں گیں جبکہ باردانہ بار دانہ کا اجرا 24 اپریل کو ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے بتایا کہ حکومتی پالیسی کے تحت فی ایکڑ کے حساب سے بار دانہ کسانوں اور کاشتکاروں میں تقسیم کیا جائیگااور گندم کی خریداری کیلئے ضلع بھرمیں 3 مراکز جہلم، سوہاوہ اور چک شادی کے مقام پر قائم کے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنرنے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ باردانہ کی تقسیم،گندم خریدنے اور اسے محفوظ کرنے کیلئے تمام حفاظتی اور عملی اقدامات بروقت مکمل کئے جائیں اور خریداری مراکز میں کسانوں اور کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بیٹھنے کیلئے سایہ دار جگہ اور پینے کے ٹھنڈے پانی کا معقول بندوبست کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کسانوں اور کاشتکاروں کی طرف سے شکایات پر سخت ایکشن لیا جائیگا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.