خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خیرالناس جادہ جہلم کے زیراہتمام سیمینار کا انعقاد

اداروں میں کام کرنیوالی خواتین کیلئے ماحول کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔مقررین

0

جہلم: خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خیرالناس جادہ جہلم کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے خواتین ورکرز کو ان کے کام کرنے والی جگہوں پربلا خوف ہراس کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں قوانین تو موجود ہیں لیکن ان پر عمل در آمد نہ ہونے کی بنا پر خواتین کو مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جاتا ہے جس سے وہ آزادی سے کام نہیں کرپاتیں اور ذہنی دباؤ کاشکار رہتی ہیں ۔ اداروں میں کام کرنیوالی خواتین کیلئے ماحول کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خواتین کو ہراساں کئے جانے کے موضوع پر ہونے چوہدری محمد اقبال صدر خیرالناس کی صدارت میں ہونے والے اس سیمینار کی مہمان خصوصی معروف سماجی خواتین شخصیات مسز جہانگیر اور مسز چوہدری محمد یوسف تھیںجبکہ لیکچرار گورنمنٹ کالج برائے خواتین مس مبشرہ گوندل ، لیکچرارسٹی کالج مس زینب ، شرکت گاہ کی مس فضیلت شیر دل ، مس عاصمہ نسیم ایڈووکیٹ ، شاویز مظفر جینڈر ایکسپرٹ ، مس ہما طارق ،عمر بٹ نمایاں مقررین میں شامل تھے ، سیمینار میں نادار خواتین کوبارہ سلائی مشینیں عطیہ کی گئیں ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.