ایم ایم اے نے دیانتدار نمائندے عوام کے سامنے پیش کر دئیے ہیں۔ عبدالحمید جہلمی

0

جہلم: متحدہ مجلس عمل کا14جولائی کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونیو الا جلسہ موجودہ سیاسی و انتخابی صورتحال میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، جہلم سے بھی کثیر تعداد لوگ جلسہ میں شرکت کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی و نائب صدر متحدہ مجلس عمل ضلع جہلم عبدالحمید جہلمی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ کارکنوں میں ایک نئی روح پھونکے اورکارکن نئے جوش اور ولولہ سے الیکشن مہم میں تیزی لائیں گے ۔ ایم ایم اے نے صاف ستھرے کردار کے مالک اور دیانتدار نمائندے عوام کے سامنے پیش کر دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا عوام کا یہ کام ہے کہ وہ کھرے اور کھوٹے کی پہچان کریں اور گزشتہ ستر سال سے پاکستان میں حکمرانی کرنے والوں کا اپنے ووٹ کے ذریعے احتساب کریں ۔ انشاء اللہ آنے والے الیکشنز میں ایم ایم اے ایک بار پھر بڑی قوت بن کر اُبھرے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.