جہلم فورم مڈلینڈ کے زیر اہتمام سوہاوہ کے علاقہ پھلڑے سیداں میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

0

سوہاوہ: جہلم فورم مڈ لینڈ برطانیہ کے زیر اہتمام تحصیل سوہاوہ کے نواحی گاؤں پھلڑے سیداں میں فری آئی کیمپ کا انعقاد، کیمپ کے آرگنائزر مرزا فیصل محمود تھے،دوران کیمپ نوے سے زائد مستحق مریضوں کا معائنہ کیا گیا، فری ادویات اور چشمے دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم فورم مڈ لینڈ برطانیہ صدر نعمان سعید مغل کی کاوشوں سے تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم کے نواحی گاؤں پھلڑاں سیداں میں الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے تعاون سے ایک فری آئی کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس کے آرگنائزر فیصل محمود تھے،کیمپ کا آغاز صبح نو بجے ہوئے اور بغیر کسی تعطل کے دو بجے تک مریضوں کا معائنہ کیاگیا تقریبا 90سے زیادہ مریضوں کا چیک کیا گیاجنہیں ادویات اور چشمے فری دیئے گئے اس کے علاوہ کچھ مریضوں کو آپریشن کے لیے الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال میں ریفر کیاگیا۔

الشفاء آئی ہسپتال کی ڈاکٹرز کی ٹیم مرزا عظمت حسین،مرزا صغیر احمد اور دیگر تھے،جہلم فورم کے سربراہ الیاس گوندل ،چیف آرگنائزر شہزاد مرزا یو کے ،اور مڈ لینڈ کی پوری ٹیم نے الشفاء ہسپتال کے ڈاکٹر تمام آرگنائزر بالخصوص نعمان سعید مغل کے والد گرامی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہلم فورم ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو انسانیت کی بلاتفریق خدمت کررہا ہے،اور پریشانیوں کو کم سے کم کرنے میں اپنا کردارادا کررہاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.