کلثوم نواز ایک بہادر اور جرات مند خاتون تھیں، ضلع جہلم کے لیگی رہنماؤں کا اظہار افسوس

0

دینہ: کلثوم نواز ایک بہادر اور جرات مند خاتون تھیں انہوں نے آمریت کے دور میں اپنی بہادری سے مثالیں قائم کیں ، ان کی وفات سے ن لیگ کا بہت بڑا دھچکا لگا ہے مخالفین کے ساتھ بھی احترام اور رواداری کا رشتہ بنانے والی خاتون پاکستانی سیاست میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے رہنما سابق ایم این اے راجہ مطلوب مہدی، چوہدری خادم حسین، نگہت پروین میر، چوہدری ندیم خادم، ضلعی صدر ن لیگ بوٹا جاوید ، سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین، مہر فیاض اور دیگر نے سابق خاتون اول کلثوم نواز کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہی۔

رہنماؤں نے کہا کہ نواز شریف کی 35سالہ سیاست کے پیچھے سب سے بڑی طاقت کلثوم نواز تھیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں میاں نواز شریف خاندا ن کو سہارا دیا ۔

سابق ایم این اے چوہدری خادم حسین نے کہا کہ مرحومہ کے ساتھ ہمارا بہت پرانا تعلق تھا اور خاتون اول ہونے کے باوجود سادگی اور احترام ان کی پہچان سمجھا جاتا تھا ن لیگ کے پرانے ورکرز کے ساتھ سگی بہنوں جیسا سلوک کرنے والی عظیم خاتون کی وفات سے بہت بڑا نقصا ن ہوا ہے ۔

چوہدری لال حسین نے کلثوم نواز کی رحلت پر افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ ایسے جینوئن سیاسی کارکن بہت کم ملتے ہیں جنہوں نے آمریت کے ہر دور میں تن تنہا سڑکوں پر نکل آمروں کی ہوا نکال دی، چند خواتین اور ورکرز کے ساتھ مال روڈ پر پوری حکومتی مشینری کا مقابلہ کرکے کلثوم نوا ز نے اپنی بہادری ، ثابت قدمی اور جمہوریت سے محبت کا بھر پور ثبوت دیا۔

سابق ایم پی اے مہر فیاض نے کہا کہ کلثوم نواز ہمارے ملک کی پہچان تھیں ان کی وفات پر ن لیگ کے ورکرز سمیت ملک بھر کے عوام آبدیدہ ہیں عرصہ دراز سے کینسر جیسی بیماری کے باوجود انہوں نے ہمت نہ ہاری ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوگا ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.