میاں شیر محمد کے عرس پر بیل دوڑ اور بگدر کے شاندار مقابلے، بیل دوڑ عابد حسین بھٹی کے نام

0

جہلم: موضع کھائی کوٹلی میں مدفون روحانی میاں شیر کے سالانہ عرس کے موقع پر روایتی بیل دوڑ اور بگدر کے مقابلے منعقد کئے گئے ۔

مونن کے رہائشی عابد حسین بھٹی کے بیلوں نے مقررہ وقت میں 122چکر لگا کر بازی جیت لی،جبکہ چوہدری غلام مرتضیٰ آف لوٹہ نے دوسری اور چوہدری محمد بوٹا آف چتن نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،مقابلوں کے آرگنائزر چو ہدری جاوید لوٹا سابق ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر اور نمبردار چوہدری ناصر محمود تھے۔

اس موقع پر مہمانا ن خصوصی امیدوار این اے 66بلال اظہر کیانی اور امیدوار پی پی 26راجہ ظفر اقبال تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں چوہدری عرفان اسلم ، حاجی چوہدری شہباز شامل تھے۔

اس موقع پر چوہدری جاوید لوٹہ نے کہا کہ پنجاب میں بزرگ ہستیوں کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر روایتی کھیلوں کے مقابلے ہماری ثقافت کا اہم حصہ ہیں جس میں دور دراز سے بڑی تعدا د میں کھلاڑی اور شائقین شرکت کرتے ہیں اور ایک دوسر ے سے آگے بڑھنے کا جذبہ لے کر حصہ لیتے ہیں اس سے نہ صرف مقابلے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے بلکہ آپس میں بھائی چارے اور محبت کی فضا بھی قائم ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج عابد حسین بھٹی کے بیلوںنے میدان مار لیا جس پر تمام شرکاء ان کی مبارک دیتے ہیں۔ آخر میں بلال اظہر کیانی، راجہ ظفر ، چوہدری شہباز اور عرفان اسلم نے پوزیشن ہولڈر ز میں انعامات تقسیم کئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.