Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

دینہ کا رہائشی 28 سالہ نوجوان بھلوال میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

0

دینہ کارہائشی 28سالہ نوجوان بھلوال ٹریفک حادثہ میں جاں بحق،نوجوان شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے گیا ہوا تھا ،میت دینہ گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق میانہ محلہ دینہ کا رہائشی 28سالہ نوجوان میاں عاصم ولد میاں نذیر ٹھیکیدار عزیز کی شادی میں شرکت کے لئے دینہ سے بھلوال گیا ہوا تھا ،نوجوان بھلوال بازار میں خریداری کے لئے جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل ہائی ایس سے جا ٹکرایا جس سے موٹر سائیکل پر سوار 28سالہ میاں عاصم شدید چوٹیں لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔

نوجوان کی ہلاکت کی اطلاع گھر ملنے پر کہرام مچ گیا ،میت دینہ پہنچنے پر علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی ،نوجوان کی دن 2بجے نماز جنازہ ادا کر دی گئی اور بعد ازاں سپردخاک کر دیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.