Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

چیئرمین میونسپل کمیٹی دینہ کے زیراہتمام ختم نبوت کے حوالے سے عظیم الشان سیمینار کا انعقاد

0

دینہ: ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے عظیم الشان سیمینار کا انعقاد، دینہ کے مقامی میرج ہال میں ہوا، ملک بھر سے مذہبی علماء کرام سمیت سماجی اور سیاسی شخصیات کی شرکت، یہ پروگرام زیر اہتمام میاں محمد عاشق چیئرمین بلدیہ دینہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے مقامی میرج ہال میں ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد ہوا، ملک بھر سے مفکر دین اور علماء کرام کی خصوصی شرکت ، ان کے علاوہ علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی،پروگرام میں خصوصی شرکت پیر فیاض الحسن سلطان نے کی۔

علماء اکرام ختم نبوت کے حوالے سے خصوصی خطابات کیے، اور سرور کائنات سرکار دو عالم ﷺ کی شان بیان کی گئی، پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء نے میاں عاشق چیئرمین میونسپل کمیٹی دینہ کی کاوش کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.