دینہ میں دن دیہاڑے نامعلوم چور پوسٹ آفس کے باہر سے کھڑا موٹر سائیکل لے اُڑے

0

دینہ: موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ،دن دیہاڑے نامعلوم چور پوسٹ آفس کے باہر سے کھڑا موٹر سائیکل لے اُڑے ،آئے روز وارداتوں کی وجہ سے شہری پریشان ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں آئے روز موٹر سائیکل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے شہری پریشان ، گل زرین ولد جلال دین سکنہ منگلا کالونی اپنا موٹرسائیکل نمبری 6313پوسٹ آفس کے باہر کھڑا کر کے خریداری کے لئے گیا اور تھوڑی دیر بعد جب واپس آیا تو دیکھا کہ موٹرسائیکل غائب تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی جی ٹی روڈ سے چوری ہونیوالے موٹر سائیکل کا سراغ نہ مل سکا ،موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے کئی شہری اپنے موٹرسائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن کا کچھ پتا نہ چل سکا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.