Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

ساگری کا 21 سالہ نوجوان جگر کے مرض سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا

0

دینہ: نواحی علاقہ کا رہائشی 21سالہ نوجوان جگر کے مرض سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ،نوجوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ ساگری کا رہائشی 21سالہ نوجوان اسد محمود ولد بابو محمد عرفان جوکہ کچھ عرصہ سے جگر کے مرض میں مبتلا تھا او ر علالت کے باعث راولپنڈی ہسپتال میں زیر علاج تھا، بیماری سے لڑتے ہوئے نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

مرحوم نوجوان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں ساگری دینہ میں اداکر دی گئی جس میں علاقہ بھر کی سیاسی ،سماجی ،کاروباری شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.