دینہ میں 28 سالہ محنت کش نوجوان زہریلے سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق

0

دینہ: نواحی علاقہ میں 28سالہ محنت کش نوجوان زہریلے سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق،نوجوان کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی ،میت ہسپتال سے گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ کلونت پور باغاں کا 28سالہ رہائشی نوجوان طاہر ظہیر ولدمہر ظہیر جو کہ رکشہ چلا کر محنت مزدوری کرتا تھا ،2روز قبل گھر میں زمین پر سویا ہوا تھا کہ اچانک زہریلے سانپ نے منہ اور بازو پر ڈس لیا۔

نوجوان کو سانپ کے ڈسنے کا پتا نہ چل سکا اور صبح جب نوجوان کی حالت غیر ہونے پر ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تو پتا چلا کہ زہریلے سانپ نے ڈس لیا ہے جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم پہنچایا گیا جہاں سے تشویشناک حالت میں نوجوان کو راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

زہر پورے جسم میں پھیل جانے سے نوجوان 2روز تک ہسپتال میں موت کی کشمکش کے بعد دم توڑ گیا ،جاں بحق ہونیوالے نوجوان طاہر ظہیر کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی ،میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.