سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کا انتقال، ضلع جہلم کے تمام مسلم لیگی سوگوار

0

جہلم: سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کا انتقال تمام مسلم لیگی سوگوار جبکہ سابق چیئرمین بلدیہ کونسلر میونسپل کمیٹی راجہ ظفراقبال اشکبار آنکھوں سے صدمے کے ساتھ لوگوں سے ملتے رہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلاشبہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز نے ایک بہادر خاتون ہونے کے ناطے سے آمروں کے خلاف جہاد کرنے میں ہمیں جو حوصلہ دیا ہم اس کاقرض نہیں اتار سکتے کیونکہ میاں نوازشریف کو سیاست میں جس طرح ایک بہتر بیوی ہوتے ہوئے ایک باشعور بہادر اور جری خاتون ہونے کے ناطے سے انہوں نے مسلم لیگ ن کو کارکنوں سمیت زندہ رکھا،ان کی یہ سوچ صدیوں تک نہیں بھلائی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک وضع دار اور اچھے خاندان سے تعلق ہونے کے ناطے سے بااصول اور بااخلاق عورت تھیں جبکہ میاں نوازشریف کی تمام سیاست کا صلہ بیگم کلثوم نواز کی مثبت سوچ اور شعور کو جاتا ہے کیونکہ بیگم کلثوم نواز منزلوں کے حصول کے لیے نہ تو انہوں نے کوئی معاہدہ کیا بلکہ اپنی منزل کو پایا یہی ان کا مقصد تھا جس میں وہ کامیاب ہوئیں۔آج ہم میں وہ نہیں ہیں لیکن موت سے کس کو رستگاری ہے۔آج وہ کل ہماری باری ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.