محکمہ فوڈ اتھارٹی کا دینہ کے سکولوں اور کالجزکا وزٹ، کینٹینوں کی جانچ پڑتال

0

دینہ: محکمہ فوڈ اتھارٹی کا سکولوں اور کالجزکا وزٹ، کینٹینوں کی جانچ پڑتال،سکول مالکان کو معیاری اشیاء کی فراہمی کی ہدایت ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ اتھارٹی جہلم نے عوامی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے58 سکولوں اور کالجزکا وزٹ کر کیینٹینز کو چیک کیا جس سے طلباء و طالبات کو کھانے پینے کی معیاری اشیاء ملناشروع ہو گئی ہیں ۔اِس سے قبل تمام شہری ہر چیز ملاوٹ شدہ استعمال کرنے پر مجبورتھے عوام کی کوئی شنوائی نہ ہوتی تھی جس کے باعث محکمہ فوڈ جہلم اتھارٹی نے احسن طریقہ سے کام کرکے شہریوں کی شکایت کا ازالہ کر دیاہے۔

گزشتہ ماہ کے آغاز میں تقریباً 160 دوکاندروں کو وارننگ جاری ہوئی جبکہ سنگین جرم میں مرتکب دوکانداروں کو بھاری جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.