علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے بلا تفریق اپنی خدمت کا مشن مکمل کروں گی ۔ سبرینہ جاوید

0

سوہاوہ: انسانیت کی خدمت میرا مشن ہے اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے بلا تفریق اپنی خدمت کا مشن مکمل کروں گی۔

ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سبرینہ جاوید نے اپنے آبائی علاقے پنڈ گل اندان کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کے دوران اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے علاقے کی پسماندگی کو ختم کرنے کا عزم کرتے ہوئے علاقی کی ترقی و خوشحالی کے لئے علاقے کے معززین اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی، سماجی ،مذہبی حلقوں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے علاقے کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سبرینہ جاوید نے کہا کہ انسانیت کی بلا تفریق خدمت میرا مشن ہے جس کیلئے ہر ہفتے اپنے علاقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کروں گی اور علاقے کے مسائل کوحل کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاوں گی،ایم پی اے سبرینہ جاوید نے دانی دیرہ، پدھری میں علاقے کی خواتین سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں خصوصی گفتگو کی ۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ ہر ہفتے علاقے کا دورہ کرکے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گی اور جلد علاقے کی پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائینگی ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.