جہلم کے نواحی گاؤں پھلائیاں میں دو روز سے برقی رو منقطع، معمولات زندگی درہم برہم، عوام سراپا احتجاج

0

جہلم: شہر کے نواحی گاؤں پھلائیاں میں دو روز سے برقی رو منقطع،معمولات زندگی درہم برہم،عوام سراپا احتجاج، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی شدید قلت ہے،اور لوگ گردونواح سے پانی لا کر اپنی ضرورت پوری کررہے ہیں۔

کالاگجراں کے نزدیکی گاؤں پھلائیاں کا علاقہ مسلسل دو روز سے بجلی کی فراہمی سے محروم ہے،اور آئیسکو کا عملہ مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے اہل علاقہ میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے،ان کا کہنا ہے کہ وہ ایس ڈی او کو کئی بار اپنی شکایت درج کروا چکے ہیں مگر صرف طفل تسلیوں اور ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے۔

صورتحال یہ ہے کہ پانی کی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے تمام معمولات زندگی متاثر ہے مگر آئیسکو جہلم مسلسل اپنے فرائض سے غفلت برت رہا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے۔

اہل علاقہ نے ایس ای آئیسکو جہلم سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان کے گاؤں کی بجلی بحال کی جائے تاکہ ان کو اس پریشانی سے نجات مل سکے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.