تاریخی بیل اکھاڑہ؛ چوہدری فضل داد کی یاد میں اکھاڑہ بیل کے نمبر اٹھانے کی شاندار تقریب کا انعقاد

0

جہلم: شہر میں جادہ کے مقام پر تاریحی بیل اکھاڑہ جو چوہدری فضل داد کی یاد میں اکھاڑہ بیل کے نمبر اٹھانے کی شاندار تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب کا اغاز تلاوت قرآن سے ہوا، تلاوت کے بعد نعت رسول پیش کی گئی اور بعد میں خصوصی دعا کی گئی۔ جس میں ضلع گجرات اور ضلع ،منڈی بہاؤالدین اور ضلع جہلم کے تقریبا 150کے قریب بیلوں کی جوڑیاں اس بیل اکھاڑہ میں حصہ لے رہی ہیں جن کے مالکان کو آج کی تقریب میں نمبر دیے گئے۔

اس موقع پر ضلع کی اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں ایم این اے چوہدری خادم حسین ،شاہین ڈار، چوہدری قربان موجود تھے۔ معززمہمانوں نے پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے بیلوں کو سپیشل انعام کے بھی انعام کیے جو جوڑی مسلسل تین سال پہلے نمبر پر رہا اس کے لئے لاکھوں روپے کے اعلان مختلف شخصیات نے اپنی طرف سے کیے جس میں ہونڈا125کابھی انعام شامل ہے۔

اس تقریب کا انعقاد چوہدی واسب سابقہ کونسلر اور چوہدری برادران نے کیا، انتظامیہ کی طرف پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے بیلوں کو حصوصی انعام ٹرافیاں جھنڈے اور نقد انعام دیے جائیں گے۔ پروگرام کے آخر پر پر تکلف طعام کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.