دریائے جہلم میں زہریلے پانی سے مچھلیوں سمیت آبی حیات ہلاک

0

جلالپورشریف کے مقام پر دریائے جہلم کاپانی زیر آلود، نہربندی کے سبب رسول بیراج سے پانی بند جلالپورشریف کے مقام پر کئی کلومیٹر ایریا میں کھڑا پانی زیر آلودہوگیا پانی میں زیریلی خوراک ڈالنے سے ہزاروں مچھلیاں وآبی جانور مردہ ہوگئے،نامعلوم شکاری دریا کنارے تیار کرتے رہے، کیمپ لگا کر چولہے پر خوراک تیار کرتے رہے، مقامی افراد کی اطلاع کے محکمہ فشر کے اہلکاروں نے پانی کے سیمپل لئے۔

تفصیلات کے مطابق، دریائے جہلم میں جلالپورشریف کے مقام پر نامعلوم شکاری زیریلی خوراک کا استعمال کرکے آبی جانوروں کی جانوں سے کھیلتے رہے جبکہ محکمہ فشر کے اہلکار خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف رہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک مچھلی کے شکار پر سخت پابندی عائد ہوتی ہے تاکہ مچھلی کی افزائش نسل جاری رہے ۔

محکمہ فشر کے اہلکاروں کے ساتھ ساز باز کرکے چند مخصوص شکاری پابندی کے ان دنوں میں بھی شکار جاری رکھتے ہیں تاہم علاقہ مکینوں نے واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.