جانوروں کے کھانے کیلئے باسی اور مضر صحت روٹیوں کی سرعام فروخت، محکمہ وٹنری خاموش تماشائی

0

جہلم: جانوروں کے کھانے کے لئے باسی اور مضر صحت روٹیوں کی سرعام فروخت عروج پر پہنچ گئی، محکمہ وٹنری خاموش تماشائی ۔

ذرائع کے مطابق جہلم شہر کے متعدد کباڑخانوں پر جانوروں کے کھانے کے لئے باسی اور مضر صحت اُلی لگی روٹیاں سر عام فروخت ہورہی ہیں مگر متعلقہ محکمہ کی طرف سے کوئی پوچھنے والا نہیں ان کباڑ خانوں میں محمدی چوک،قبرستان چوک، اسلام پورہ، کالا گجراں ،جادہ شامل ہیں۔

جہلم شہر کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت روٹیوں کی فروخت بند کروانے اورذمہ داران کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کریں تاکہ متعلقہ محکمہ کے افسران دفتروں سے نکل کر فیلڈ میں بے زبان جانوروں کیساتھ ہونے والی اس نا انصافی پرایکشن لیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سپیشل مجسٹریٹس کو چاہیے کہ وہ متعلقہ محکموں کے ساتھ ملکر ایسے کاموں کے خلاف نوٹس لیں اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں ، ایسے افراد جو بے زبان جانوروں کو بھی دھوکہ دینے سے باز نہیں آرہے ، وہ قابل رحم نہیں بلکہ قابل گرفت ہیں ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.