Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

25جولائی کو عوام بلے پر مہر لگا کر عمران خان کو کامیاب بنائے گی۔ چوہدری فرخ الطاف

فرخ الطاف اور یاورکمال کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں کارکنوں کے ہمراہ دوکانداروں سے ملاقات

0

دینہ: انتخابی مہم کے سلسلہ میں تحریک انصاف کے امیدوار برائے رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال خان کی کارکنوں کے ہمراہ مین بازار اور داتا روڈدینہ کے دوکانداروں سے ملاقات،فرخ الطاف اور یاور کمال جب بازار پہنچے تو لوگوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار پہنائے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کا وقت جیسے جیسے قریب آتا جا رہا ہے امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم کا سلسلہ بھی تیز کر دیا ہے گزشتہ روز تحریک انصاف حلقہ NA66کے امیدوار برائے رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف اور امیدوار برائے حلقہ PP25راجہ یاور کمال خان نے اپنے کارکنوں ہمراہ مین بازار اور داتا روڈ کا دورہ کیا اور دوکانداروں سے ملاقاتیں کیں ، بازار پہنچنے پر پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر سابق نائب ناظم سٹی دینہ ادریز اختر،رہنما چوہدری ضمیر ،چوہدری محبوب ،چوہدری انور ہڈالی ،جنرل کونسلر نوید قریشی ،جنرل کونسلر رمضان فرید قریشی ،جنرل کونسلر محمد یاسر، نائب ناظم یونین کونسل سوہن چوہدری جمشید ،مذہبی رہنما سید عطا اللہ شاہ بخاری ،فیصل رزاق ،محمد نوید ،چوہدری محمد افضل بوڑا جنگل شریف،سید مسکین شاہ ودیگربھی دونوں امیدواروں کے ہمراہ تھے۔

چوہدری فرخ الطاف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کو عوام بلے پر مہر لگا کر عمران خان کو کامیاب بنائے گی اور ملک کی تقدیر بدلے گی ہم انشا اللہ عوام کے مسائل کو احسن طریقے سے حل کریں گے 25جولائی کو نوجوان گھروں سے باہر نکلیں اور زیادہ سے زیادہ ووٹ پول کروائیں تاکہ نئے پاکستان کے خواب کو پورا کیا جا سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.