Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرس 17 فروری بروز ہفتہ منعقد ہوگی

0

جہلم: جامعہ مجددیہ تعلیم القرآن سکھا ضلع جہلم میں زیر اہتمام سیرۃ کمیٹی سکھا عظیم الشان سیرت النبیﷺ کانفرس 17فروری بروز ہفتہ بعد از نماز عشاء منعقد ہو رہی ہے۔

محفل کے مہمان خصوصی خطیب اسلام مولانا قاری عبدالحنان صدیقی مدظلہ حافظ آباد ی مولانا قاری ابوبکر صدیق مدیر جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام جہلم جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے ملک کے نامور نعت خواں شاہد عمران عارفی ودیگر نعت خواں بھی اپنا کلام سنانے کی سعادت حاصل کرینگے۔

اختتامی دعا رات 11بجے ہوگی، تمام اہل اسلام سے اس بابرکت محفل میں شرکت کی اپیل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.