ن لیگ کی بڑی وکٹ گر گئی، چوہدری غلام احمد زمرد نے فرخ الطاف کی حمایت کا اعلان کر دیا

0

دینہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع جہلم کی بڑی وکٹ گر گئی، چوہدری غلام احمد زمرد نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ضلع ناظم جہلم رہنما تحریک انصاف چوہدری فرخ الطاف نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ سابقہ تحصیل ناظم جہلم و رہنما مسلم لیگ نواز چوہدری غلام احمد زمرد آف بالا گجراں جہلم سے ملاقات کی۔

اس موقع پر چوہدری غلام احمد زمرد نےحلقہ این اے 66 جہلم ون سے امیدوار چوہدری فرخ الطاف، حلقہ پی پی 26 سے چوہدری ظفراقبال اور راجہ یاورکمال حلقہ پی پی 25 کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.