Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

ذکراللہ سے قلبی و جسمانی سکون ملتا ہے۔ محمد عبداللہ

0

دینہ: روحانی علاج کے ذریعے سے مردہ دلوں کو زندگی ملتی ہے اور انسانیت کے روحانی درجات بلند ہوتے ہیں جبکہ جسمانی طور پر بھی انسان سکون محسوس کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار محمد عبداللہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دل میں جب تک اللہ کی یاد نہ وہ دل ویران گھر کی طرح ہوتا ہے لایعنی باتوں کی جگہ اگر ذکراللہ کیا جائے تو ہمارا قیمتی وقت کام آسکتا ہے اور دلوں کا زنگ اتر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معمولی دنیا کے حصول کی خاطر اپنی آخرت کی زندگی کو برباد نہ کیا جائے معمولی باتوں پر دلوں میں کینہ بغض اور حسد کی وجہ سے نیک اعمال برباد ہو جاتے ہیں اسلئے درگزر کیا جائے معاف کرنا اللہ کے ہاں بہت پسندیدہ عمل ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.