ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں معمولی تلخ کلامی پر 35 سالہ نوجوان قتل

0

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں قتل کی واردات، معمولی تلخ کلامی پر35 سالہ نوجوان قتل، پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ڈومیلی کے بڑاگواہ میں کھیت میں مویشی چلے جانے سے راجہ قیوم کی اپنے سعودیہ پلٹ 35 سالہ کزن راجہ یاسر کیانی ولد صوبیدار عبدالجبار کیانی کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جس پر راجہ قیوم اور اس کے بیٹے شہبازقیوم نے فائرنگ کر کے راجہ یاسرکیانی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ڈومیلی جائے وقوع پر پہنچ گئی، پولیس تھانہ ڈومیلی نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، راجہ یاسر چند روز قبل ہی سعودی عرب سے واپس آیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.