ملیریا کا مرض خطرناک ضرور ہے لیکن ناقابل علاج نہیں۔ ڈاکٹر وسیم احمد

0

جہلم: چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم احمد نے کہا کہ ملیریا کا مرض خطرناک ضرور ہے لیکن ناقابل علاج نہیں، بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کرکے نہایت آسانی کے ساتھ اس بیماری سے چھٹکاراپایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر وسیم احمدنے کہا کہ ملیریا سے بچاؤکے لئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں ، انہوں نے کہا کہ ملیریا کا موزی مرض مادہ مچھر کے کاٹنے سے پیدا ہوتا ہے اور یہ مچھر گندے پانی کی نالیوں جوہڑوں اور تالابوں میں پیدا ہوتا ہے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.