وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر سوہاوہ میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

بجلی چوری میں ملوث افراد کو کسی صورت رعایت نہ دی جائیگی۔ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ

0

سوہاوہ: وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کی سربراہی میں ایکسین سوہاوہ اور ایس ڈی او واپڈا سوہاوہ نے اسلام آباد کی ایم اینڈ ٹی ٹیم کے ہمراہ سوہاوہ شہر اور گردو نواح میں بجلی چوری کے خلاف مختلف جگہوں پر ریڈ کیا اور بی تھری میٹر پر لگے لوڈ کو چیک کیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور سوہاوہ شہر اور اس کے گردو نواح میں جہاں بھی بجلی چوری کی جا رہی ہو اس کے متعلق فی الفور انتظامیہ واپڈا آفس سوہاوہ اور اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کے آفس میں آگاہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کو کسی صورت رعایت نہ دی جائیگی اور بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کو بھاری جرمانہ کیا جائیگا۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد بجلی چوری کرنے والوں پر نظر رکھیں اور ان کے بارے میں فوری طور پر انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.