گورنر پنجاب نے ڈاکٹر راجہ مہدی کو لائف اچیومنٹ ایوارڈ اور گولڈ میڈل سے نوازا

0

پنڈدادنخان: پاکستان کے مشہور و معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر راجہ مہدی کو کنو نشن سنٹر اسلام آباد میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے لائف اچیومنٹ ایوارڈ اور گولڈ میڈل بھی دیا،کھیوڑہ میں ان کے اس اعزاز پرخوشی کا سماں تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے صدر اختر آرائیں اور جنرل سیکر ٹری یونس شہباز اور پریس کلب کے اراکین نے ان کو مبارک باد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے مشہور و معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر راجہ مہدی کو کنو نشن سنٹر اسلام آباد میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے آل راجپوت انٹر نیشنل ایسوسی ایشن کی طرف سے ان کو لائف اچیومنٹ ایوارڈ اور گولڈ میڈل بھی دیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے چیئر مین راجہ ظفر الحق بھی موجود تھے۔ان کے اس اعزاز کے ملنے پر ڈویثزنل یونین آف جنرنلسٹس راولپنڈی کے سابق صدر یوسف ناز،تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے صدر اختر آرائیں،جنرل سیکر ٹری یونس شہباز،الیکٹرانک میڈیا کے صدر ملک نیئر اعوان،چیئرمین سید اختر علی شاہ،سابق صدر ملک آصف کھوکھر،ملک باصر کھوکھر اور پریس کلب کے تمام اراکین کے علاوہ چیئر مین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل عباس،

وائس چیئر مین شوکت حیات،چیئر مین گروپ کے قائدین ملک عرفان اعجاز،دانیال خان،ضلعی نائب صدر نذیر بھٹی،سٹی صدر ملک زاہد، جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اتحاد گروپ کے سر پرست ملک انوار حسین آف کھیوڑہ نے پاکستان کے مشہور و معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر راجہ مہدی اور ان کے خاندان کو مبارک باد دی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.