پی ٹی آئی نے پنڈدادنخان میں عمران خان کے تاریخی استقبال کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں

0

جہلم: امیدوار قومی اسمبلی چوہدری فواد حسین، راجہ شاہ نواز علی خان و دیگر قائدین کی قیادت میں پی ٹی آئی کی ٹیم نے این اے 67 نے تحصیل پنڈدادنخان میں کپتان کے تاریخی استقبال کے لئے تیاریاں مکمل کر لیں۔

14 مارچ کو قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عوامی رابطہ مہم و رکنیت سازی کے سلسلے میں ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ کھیوڑہ ، لِلہ ، گولپور، احمدآباددورے کے دوران تحصیل ہیڈ کوارٹر پنڈدادنخان آمد کے موقع پر حلقہ این اے67 کے پی ٹی آئی رہنماؤں ،کارکنوں کی قیادت میں چیئرمین پی ٹی آئی کا تاریخی استقبال کرینگے۔

اس موقع پر عمران خان کھیوڑہ اور لِلہ میں کارکنوں سے خطاب بھی کرینگے، اس موقع پر تحصیل پنڈدادنخان کی اہم شخصیات پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گی ۔ اس حوالے سے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری فواد حسین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آمد کے حوالے شاندار استقبال کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.