جہلم فورم برمنگھم مڈ لینڈ کے زیر اہتمام 6 نومبر کو سوہاوہ میں فری آئی کیمپ لگایا جائے گا۔ نعمان سعید مغل

0

سوہاوہ: جہلم فورم برمنگھم مڈلینڈ برطانیہ کے زیر اہتمام 6 نومبر کو سوہاوہ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد ہوگا جس میں الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ماہر ڈاکٹرز مستحق مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کریں گے۔

ان خیالات کااظہار برطانیہ میں مقیم معروف سماجی شخصیت و صدر جہلم فورم برمنگھم نعمان سعید مغل نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ دینہ کے کیمپ کے کامیاب ہونے کے بعد اب ہم 6 نومبر کو سوہاوہ کے شہریوں کی آنکھوں کی بیماریوں کے لیے ایک فری آئی کیمپ کا انعقاد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کیمپ میں مستحق مریضوں کا ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں بالکل مفت معائنہ ہوگااور مفت ادویات دی جائیںگی،جبکہ آنکھوں کے آپریشن کے لیے جن مریضوں کی تشخیص ہوگی ان کا آپریشن الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال میں ہوگا اور آپریشن کے تمام تر اخراجات جہلم فورم برمنگھم مڈ لینڈ برطانیہ کی تنظیم کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.