Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

جہلم شہر میں بھکاری شہریوں کیلئے وبال جان جب کہ بھکاری خیمے جواء خانوں میں تبدیل

0

جہلم: شہر اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں عرصہ سے قائم بھکاری خیمہ بستیاں جن کی تعداددرجنوں میں ہے رہائش پزیر بھکاریوں نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن کر رکھی ہیں ۔

بھیک مانگنے والوں میں بچوں سمیت ہر عمر کے مرد و خواتین شامل ہیں جو طلوع آفتاب کے وقت ٹولیوں کی صورت میں شہر کا رخ کرتے ہیں اور یہ بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بھکاری حضرات منشیات کے گھناؤنے دھندہ میں بھی ملوث ہیں جو کہ نوجوانوں کو نشہ کا عادی بناتے ہوئے ہنستے بستے گھرانوں کا سکھ چین برباد کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بھکاری خواتین جسم فروشی کے دھندہ کو فروغ دے کر معاشرہ میں پھیلی گندگی کے ناسور کو پھیلانے کا موجب بن رہی ہیں۔

جب بھی شہر کے گردونواح میں بھکاری خیمہ آبادیاں آباد ہوئی ہیں تو جرائم کی شرح میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور اکثر مرد بھکاریوں نے نیو برانڈ موٹر سائیکل رکھی ہوئی ہیں جبکہ ان کی خواتین و بچے دن بھر بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں جب کہ وہ خود تمام دن خیموں میں جوئے کی بازیاں لگانے میں مصرف رہتے ہیں اور یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ ایک مرد 3 سے 4 شادیاں کرتا ہے تا کہ بچے زیادہ پیدا ہونے کی صورت میں آمدن میں بھی اضافہ ہو سکے ۔

منشیات فروشوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے محلہ اسلام پورہ جہلم کے نوجوانوں نے انسداد کرائم کونسل کے نام سے ایک تنظیم بھی بنائی تھی مگر مناسب سر پرستی نہ ہونے کی وجہ سے انسداد کرائم کونسل چند ماہ بعد ہی اپنا وجود کھو بیٹھی۔

عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر بھکاری خیمہ بستیوں کا خاتمہ کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.