پی ٹی آئی کا یوم تاسیس، اجہ آصف علی کی زیر نگرانی ضلع جہلم میں مرکزی تقریب کا انعقاد

0

جہلم : پاکستان تحریک انصاف کا یوم تاسیس ، امید وار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26میجر ( ر ) راجہ آصف علی کی زیر نگرانی ضلع جہلم میں مرکزی تقریب کا انعقاد۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی دیرینہ کارکن رشید ہ عزیز اپنی سینکڑوں ساتھی خواتین کے ساتھ پاکستا ن تحریک انصاف میں شامل ، مقامی میرج ہال میں منعقد ہونے والی تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی۔

تقریب میں ارسلان کھوکھر ،افراسیاب،صدیق کیانی اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

رشید ہ عزیز نے کہاکہ میں نے یہ فیصلہ مستقبل کے لئے کیا ہے اپنے حلقہ کی عوام روشن پاکستان کے لئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی میجر (ر)راجہ آصف علی نے کہاکہ میں میڈم رشیدہ عزیز کو پی ٹی آئی میں خوش آمدیدکہتا ہوں ان کی شمولیت سے جہلم میں پی ٹی آئی مزید مضبوط ہوئی ہے ان کا ایک سیاسی پس منظر ہے۔

اس موقع پر پوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا اور تحریک انصاف کی مضبوطی اور تنظیم سازی کیلئے بھرپور کام کرنے کا عہد کیا ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.