یونین کونسل جلالپور شریف میں سیوریج کا نظام درہم برہم، گلی محلے فلتھ ڈپو کی منظر کشی کرنے لگے

0

جلالپورشریف: یونین کونسل جلالپور شریف میں سیوریج کا نظام درہم برہم ، جلال پور شریف کے گلی محلے فلتھ ڈپو کی منظر کشی کرنے لگے۔ گندا پانی کھڑا ہونے سے تعفن پھیلنے سے مکین موزی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، شہری ذاتی طور پر خاکروب رکھنے پر مجبور۔

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل جلالپور شریف کے گلی محلوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں،یونین کونسل کے رہائشی مسائل کے گرداب میں پھنس گئے ، ہر طرف پھیلی گندگی کے ڈھیروں نے مکینوں کی زندگی اجیرن کر دی ، سٹرکیں اور نالیوں کے گندے پانی نے ہر طرف تعفن پھیلا دیا ہے، گندگی نے بیماریوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔

ان علاقوں میں خاکروب نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی یونین کونسل جلالپورشریف کے اس علاقے کی طرف کوئی خاکروب صفائی کرنے آتاہے یونین کونسل کے ذمہ داران کی توجہ اس طرف دلانے کے باوجود مسائل جوں کے توں ہیں، کوئی بھی منتخب ممبر توجہ دینے کو تیار نہیں ، جبکہ یونین کونسل کے ذمہ داران ہرسال ٹیکس وصول کرنا اپنا قانونی حق سمجھتے ہیں ۔ لیکن سہولیات دینے میں بری طرح نا کام ہو چکے ہیں ، مکینوں نے صفائی ستھرائی کیلئے پرائیویٹ طور پر خاکروب رکھے ہوئے ہیں، جن کو مکین ماہانہ اور ہفتہ وار رقم ادا کرتے ہیں۔

جلالپور شریف کے رہائشیوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گلی محلوں کی نالیوں کا گندہ پانی گلیوں میں صفائی نہ ہونے کے باعث پھیل جاتا ہے جس کیو جہ سے نمازیوں کا مسجد جانا مشکل ہو جاتا ہے۔ گندے پانی کے نالے بھی گند گی سے بھر چکے ہیں جن کی صفائی ستھرائی کا کوئی معقول انتظام نہیں شہریوں نے چیئرمین یونین کونسل جلالپور شریف سے نوٹس لینے اورجلالپور شریف کے گلی محلوں کی صفائی ستھرائی کرانے کا مطالبہ کیاہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.