ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں نئے بلدیاتی انتخابات کے لئے نئی حلقہ بندیاں کروانے کا فیصلہ

0

دینہ: ضلع جہلم سمیت صوبہ بھر میں نئے بلدیاتی انتخابات کے لئے نئی حلقہ بندیاں کروانے کا فیصلہ کیا گیاہے اور جب تک نئی حلقہ بندیاںمکمل نہیں ہونگی اس وقت تک موجودہ بلدیاتی ادارے کام کرتے رہیں گے۔

الیکشن کمیشن نے حکومت پر واضح کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں ، ایسی صورت میں جبکہ نیا لوکل گورنمنٹ آرڈیننس منظر عام پر لایا جارہاہے کے لئے ضروری ہے کہ نئی حلقہ بندیاں کروائی جائیں اور جب تک نئی حلقہ بندیاں مکمل نہیں ہوتیں اس وقت تک بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ، جس پر حکومت نے آمادگی کا اظہار کیاہے ۔

حلقہ بندیوں کے ساتھ ساتھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2019ء کی تیاری کا سلسلہ بھی نئے سال کے آغاز پر شروع ہونے والا ہے اور اس کے بعد بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائیگا۔ جس کے ساتھ ہی موجودہ بلدیاتی ادارے ختم کر کے ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیئے جائیں گے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.