Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

جلالپورشریف کی لیڈی کونسلر زرینہ وہاب نے مطلوب مہدی کی حمایت کا اعلان کر دیا

0

جلالپورشریف کی 30سال سے کامیاب ہونے والی لیڈی کونسلر بیگم زرینہ وہاب نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے حلقہ این اے67کے امیدوار نوابزدہ مطلوب مہدی کی حمایت کا علان کردیا۔

لیڈی کونسلر بیگم زرینہ وہاب نے نوابزادہ مطلوب مہدی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں تیس سال سے یوسی جلالپورشریف کامیاب ہورہی ہوں اور تیس سال میں کسی سیاسی پارٹی نے خواتین کے حقوق کی جنگ نہیں لڑی اور آج تک علاقہ میں خواتین کے مسائل حل نہیں ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ میں امید کرتی ہوکہ راجہ مطلوب مہدی ہی یہ جنگ لڑسکتے ہیں،اسی بنا پر ورکر خواتین سے میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ کیا کہ ہم علاقہ کی تمام خواتین راجہ مطلوب مہدی کا ساتھ دیں گی اور مکمل طور پر حمایت کریں گی اور انشاء اللہ راجہ مطلوب مہدی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.