Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

منہاج القرآن کالووال سکول کے سالانہ رزلٹ کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد

0

دینہ: منہاج القرآن کالووال سکول کے سالانہ رزلٹ کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد، اول دوم، اور سوئم پوزیشن ہولڈرز طلباوطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے، اس کے علاوہ ہونہار بچوں نے خاکے اور دلفریب ٹیبلو بھی پیش کیے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کالووال کے منہاج القرآن سکول کے زیر اہتمام سالانہ رزلٹ ڈے کے موقع پر ایک شاندر تقریب کا انعقاد ہوا، اس موقع پر مہمان خصوصی مبشر حسین ،اقتدار اعجاز احمد، محمود احمد ، امیر احمد ، راجہ زاہد عزیز ، ایم اویس ، محمد عرفان ، موجود تھے ، ان کے علاوہ میڈیا گروپ میں ماجد آفریدی اور امیر احمد شاہ بھی موجود تھے۔

اول ،دوم اور سوئم آنے والوں کے ساتھ نمایاں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے، تقریب کے آخر میں پرنسپل منہاج القرآن سکول نے مہمان گرامی اور میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.