دینہ میں سگے بہن بھائی علالت کے باعث ایک ہی دن انتقال کر گئے

0

دینہ: سگے بہن بھائی علالت کے باعث ایک ہی دن انتقال کر گئے،دونوں بہن بھائی چند ماہ سے بیماری میں مبتلا تھے ،دونوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ گھمکول شریف عبید اللہ شاہ سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں علالت کے باعث ایک ہی دن 2سگے بہن بھائی خالق حقیقی سے جا ملے ، پہلے کیپٹن (ر) منظور خان عمرتقریباً80سال رہائشی داتا محلہ کیانی سٹریٹ دن 2بجے کے قریب انتقال کر گئے تھے ان کے لواحقین ان کی وفات کے غم میں نڈھال تھے کہ اچانک ان کی بہن لالہ محمد رفیق مرحوم کی زوجہ محترمہ محلہ اسلام پورہ جی ٹی روڈ دینہ میں چند گھنٹے بعد انتقال کر گئیں ، دونوں بہن بھائیوں کی ایک ہی دن وفات کی خبر اہل خانہ پر بجلی بن کر گری۔

بتایا جاتا ہے کہ چند ماہ سے دونوں بہن بھائی بیماری میں مبتلا تھے ، وفات پانے والے کیپٹن منظور خان اور ان کی بہن حافظ عبدالمجید ہارڈوئیر والے کے بھانجے اور بھانجی تھی، دونوں کی نماز جنازہ ہاکی گراؤنڈ جی ٹی روڈ دینہ میں پیر فخر نذیر قاسم موہڑوی آستانہ عالیہ بوڑا جنگل شریف نے پڑھائی ،نماز جنازہ میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ گھمکول شریف پیر عبداللہ شاہ سمیت علاقہ بھر کی مذہبی ،کاروباری ،سیاسی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.