اسسٹنٹ کمشنرپنڈدادنخان کا ریسکیو 1122 کے تحصیل دفتر پنڈدادنخان کا تفصیلی دورہ

آج کل کے دور میں ریسکیو 1122 عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرپنڈدادنخان مجاہد عباس

0

پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنرپنڈدادنخان مجاہد عباس نے ریسکیو 1122کے تحصیل دفتر پنڈدادنخان کا تفصیلی دورہ کیا، انچارج ریسکیو1122نے اسسٹنٹ کمشنرمجاہد عباس کوادارے کی مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی اسسٹنٹ کمشنر نے ریسکیو1122کے اقدامات اور عوامی خدمت کے جذبے کوسراہا ۔

اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی ایمبولینس، ایمرجنسی گاڑیوں، فائر ٹینڈر اور دیگر ریسکیو 1122 کی کشتیوں کا معائنہ کیا اور ریسکیو1122کے مختلف سیکشن کا دورہ بھی کیا ۔ ریسکیو1122کے انچارج نے اسسٹنٹ کمشنر کو مختلف حادثات میں استعمال ہونے والے امدادی سامان اور عوامی خدمت کے حوالے سے ریسکیو1122کی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرپنڈدادنخان مجاہد عباس نے کہا کہ آج کل کے دور میں ریسکیو 1122 عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے ، ریسکیو 1122 جہلم نے ہر قسم کے حالات میں اپنی کارکردگی دکھا کر عوام کے دل جیت لئے ہیں، یہ سروس ہر خاص و عام کیلئے دن رات 24 گھنٹے حاضر ہے ، عوام کسی بھی ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو 1122 کے ٹول فری نمبر 1122 پر دے سکتے ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.