Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

جہلم میں 2 جنسی بھیڑیوں کی شادی شدہ خاتون سے زیادتی

0

جہلم (چوہدری عابد محمود+عامرکیانی سے) تھانہ چوٹالہ کے علاقہ طور سے جنسی بلا گرفتار پولیس نے بے حیائی کے مرتکب ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، سرغنہ گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق طور کے رہائشی اللہ دتہ ولد غلام مرتضیٰ نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بیرون ملک بحرین میں محنت مزدوری کرتا ہوں ، میری عدم موجودگی میں سید ضیغم افضل ولد افضل شاہ اور انصاف عرف پاشا ولد رمضان میرے گھر داخل ہوئے اور میری بیوی کو زبردستی اٹھا کر انصاف پاشا کے گھر لے گئے۔

دونوں نے باری باری منہ کالا کیا اور اس دوران ویڈیو بنائی اور میری بیوی کو ڈرایا کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو انٹرنیٹ پر اپلوڈ کر دیں گے ، اب مجھے گائوں کے لوگوں نے بتایاہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جب میں چیک کی تو سید ضیغم افضل اور انصاف عرف پاشا میری بیوی کے ساتھ زبردستی کر رہے ہیں۔

تھانہ چوٹالہ کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر ملک محمد اقبال نے کارروائی کرتے ہوئے زیر دفعہ 292 C- ت پ 376-II ، 500 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ضیغم شاہ کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا جبکہ ضیغم شاہ کا دوسرا ساتھی انصاف عرف پاشا بیرون ملک سعودی عرب فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.