Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

این اے 67 اور پی پی 27 کی دونوں سیٹیں ن لیگ کو جس طرح ہرائی گئی عوام اچھی طرح جانتی ہے۔ راجہ جواد احمد

0

پنڈدادنخان: اہلیان حلقہ پی پی 27کے عوام نے اپنے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کے مشکل وقت میں وفاداری کا حق ادا کیا ہے پی پی 27اور این اے 67کی دونوں سیٹیں مسلم لیگ ن کو جس طرح ہرائی گئی ہیں عوام اچھی طرح جانتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار تحصیل پنڈدادنخان کے معروف مسلم لیگی رہنما راجہ جواد احمد آف جالپ نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے چرچے پوری دنیا میں ہورہے ہیں عوام سب جانتے ہیں کہ کس طرح سے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال کر مسلم لیگ ن کے ووٹ خراب کئے گئے ہیں اور فارم 45پرپہلے سے ہی دستخط کروا لیے گئے تاکہ اپنی مرضی کے نتائج لکھے جا سکیں یہ الیکشن نہیں بلکہ اپنے پیاروں کی سلیکشن تھی مسلم لیگ ن کے ووٹر ز کی بڑی تعداد آج بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ عوام کی امانت ہیں اور امانت میں خیانت کرنے والے یہ بات بھول چکے ہیں کہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے قومی الیکشن میں پرانا عملہ موجود ہونے کے باوجود غیر تربیت یافتہ عملہ جو کہ محکمہ زراعت ،محکمامہ جنگلات ،پبلک ہیلتھ اور دیگر اداروں سے لوگ لینے کی ضرورت کیوں پیش آئی کیونکہ ان میں سے بہت سے لوگ الیکشن میں ہونے والی بدیانتی میں ملوث تھے لیکن یہ اُن کی مجبوری تھی دھاندلی کی کڑیاں اوپر تک جاکر ملتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بزرگو ں نے قربانی دے کر جمہوریہ پاکستان بنایا تھا اور انشاءاللہ پاکستان کا مستقبل بھی حقیقی جمہوریت سے وابستہ ہے تمام سیاسی پارٹیوں کو چاہیے کے اب وہ مفادات سے ہٹ کر پاکستا ن کی ترقی اور سالمیت کے لیے کام کریں اور ملک کو بین الاقوامی قوتوں کی سازشوں سے بچا کراپنے عوام کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کے لیے کام کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.