Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

قبائلی پٹھانوں کا جرگہ ،جہلم کے محنت کش کی بیٹی پر تشدد، محنت کش اور اسکی بیٹی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

0

جہلم: قبائلی پٹھانوں کا جرگہ ، محنت کش اس کی بیٹی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ، متاثرہ شخص حصول انصاف کے لئے ڈی پی او دفتر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم مشین محلہ نمبر3 کے رہائشی عطاء اللہ ولد رحمت اللہ نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ مہمند خوگاخیل قبلے سے تعلق رکھتا ہوں ، اپنی بیٹی مسمات (س) کی شادی 2017 ء میں ابراہیم سکنہ مشین محلہ کے ساتھ کروائی۔

گزشتہ ماہ 27 جولائی کو میری بیٹی نے اپنے طلائی زیورات وزن 3 تولے موجود نہ ہونے پر گھروالوں سے دریافت کیا تو ابراہیم ، رسول خان اور میری بیٹی کی ساس نے میری بیٹی پر وحشیانہ تشدد کیا،اور گھر سے نکال دیا جس پر میں نے متعلقہ تھانہ میں درخواست دی جس پر میری بیٹی کے سسرال والوں نے جرگہ بلا لیا اور جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ عطاء اللہ نے قبائلی روایت کی خلاف ورزی کی ہے ۔

عطاء اللہ اور اس کی بیٹی کو قبائلی قوانین کے مطابق سخت سزائیں دی جائیں جس کی اطلاع گزشتہ روز جرگہ میں موجود شخص نے بذریعہ ٹیلیفون مجھے دھمکی دی کہ آپ نے پولیس کو اطلاع کرکے قبائلی قوانین کو پاؤں تلے روندہ ہے ،جس کا خمیازہ بھگتنے کے لئے تیار ہو جاؤ متاثرہ محنت کش نے ڈی پی او جہلم کو تحفظ کے لئے درخواست دے دی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.